حامد میرنےجیونیوزکو خیرآباد کہہ دیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیرنےجیونیوزکوخیبرباد کہہ دیا اور وہ جی این این کیساتھ بطور صدر منسلک ہوگئے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپروائرل ہونےوالی تصاویرمیں صارفین اورصحافیوں نےلکھا ہیکہ حامدمیرنے17سال بعد جیو نیوزکوچھوڑدیا ہےاورجی این این ، گورمے نیوز نیٹورک کو جائن کر لیا ہے. دوسری طرف حامد میر کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں‌آیا ہے.

اینکر پرسن ناجیہ اشعر نے لکھا کہ ’پیارے حامد میر صاحب، ہم تمام آپ کو بہت خوش آمدید کہتےہیں، ہمیں آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر فخر ہے ‘۔