بھارتی ہائی کمشنرنےعمران خان کوتحفہ پیش کردیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کامیابی پرمبارک باد کا پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور اجے بساریہ کی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود تھے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں والا ’بلا‘ تحفے میں پیش کیا جو کہ بھارتی ٹیم کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے بنی گالہ میں عمران خان کیساتھ اہم ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پربھارتی صدرکی جانب سے مبارکباد دی،بھارتی سفیر نے پاکستان میں نومنتخب حکومت کیساتھ تعاون ،اشتراک میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف نےسپیکرقومی اسمبلی کا اعلان کردیا

چیئرمین تحریک انصاف نے بھارتی صدر کی جانب سے تہنتی پیغام پہنچانے اور مبارکباد دینے پربھارتی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سے کئی ممالک کے سفیر بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں جس میں سعودی عرب، امریکا، چین اور ایران کے سفیر شامل ہیں۔