وزیراعظم آزادکشمیرسبزہلالی پرچم کی محبت میں کھوگئے

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سبز ہلالی پرچم خریدنے بازار پہنچ گئے.

مقامی لوگوں نے وزیراعظم آزادکشمیر کو اپنے درمیان پاکر انتہائی مسرت کا اظہارکیا، وزیراعظم آزادکشمیر نے لوگوں میں قومی پرچم بھی تقسیم کیے. اس موقع پرراجہ فاروق حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صورت میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے رب العزت کاعظیم تحفہ ہمیں ملا جوکہ قائد اعظم کی انتھک کوششوں اور لاکھوں قربانیوں کانتیجہ ہے. مدینہ منورہ کے بعد پاکستان ہمارے لیے مقدس ترین ملک ہے.

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہمارا قومی پرچم ہے ہمارا اس سے رشتہ اٹوٹ ہے ، مقبوضہ کشمیر کا احوال بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرینگرمیں بھی پاکستانی پرچموں کی تعداد میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے دعا ہے اگلی چودہ اگست ہم لائن آف کنٹرول کے اس پار جا کر سرینگر میں منائیں.

مزید پڑھیں:
آزادکشمیرمیں جشن آزادیٔ پاکستان کی تقریبات کی تیاریاں مکمل
وزیراعظم‌ آزادکشمیرلاہورقلندرزپرمہربان ہوگئے