عمران خان نے14اگست کےحوالےسےپیغام جاری کردیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یوم آزادی سے 4 روز قوم کے نام پیغام جاری کر دیا ہے.

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی 14 اگست کو بھرپور طریقے سے یوم آزادی کا جشن منائیں کیونکہ اب ہم نئے پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہیں جہاں قائداعظم کے خواب کی تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔۔۔“

مزید پڑھیں:
بھارتی ہائی کمشنرنےعمران خان کوتحفہ پیش کردیا

مزید پڑھیں:
عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرزمدعو

انھوں نے مزید لکھا ہیکہ ” بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، جو ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں کیلئے خوشخبری ہے کہ ان کے حق رائے دہی کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد کامیاب ہوئی ہے اور سپریم کورٹ نے ہمارا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات دیے ہیں۔”