نومنتخب وزیراعظم عمران خان نےاپنےعزائم واضح کردیے

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے کسی کو بھی این آر او نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کرپشن کرنے والوں کے احتساب کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں پہلے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے کسی ملٹری ڈکٹیٹر نے نہیں پالا اور میں اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر یہاں آیا ہوں۔ ہم کسی ڈاکو کو این آر او نہیں دیں گے اور جنہوں نے اقتدار میں آ کر ہمارے بچوں کا مستقبل لوٹا اور پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے، ایک ایک آدمی کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

مزید پڑھیں:
عمران خان بڑے مارجن سے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب

عمران خان کےوزیراعظم منتخب ہوتےہی بشریٰ خان نےبھی پیغام جاری کردیا

1947 سے2018 تک پاکستان میں کتنےوزیراعظم آئے؟ کون کب تک وزیراعظم رہا؟