شہبازشریف نےالیکشن بارےدوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) مسلم لیگ نواز کے صد ر شہبازشریف نے مطالبہ کیاہے کہ پارلیمانی کمیشن بنا کر الیکشن کا غیر جانبدارانہ آڈٹ کروایا جائے ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دھاندلی کے سوالوں کا جواب لے کر رہیں گے ، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سڑکوں کا رخ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کی بد ترین دھاندلی کے نتیجے میں یہ یہاں پہنچے ہیں،الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام رہا،پورے ملک میں دھاندلی زدہ الیکشن کا شورہے،الیکشن کمیشن مکمل ناکام ہوا ،کیسا الیکشن تھا رات 11 بجکر47منٹ پر آر ٹی ایس بند کر دیا گیا

مزید پڑھیں:
نومنتخب وزیراعظم نےشہبازشریف اورفضل الرحمن کو بڑاچیلنج دیدیا

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ پر حملے نہیں کریں گے ۔ سپریم کورٹ کے ججوں کو راستہ بدلنے پر مجبور نہیں کریں گے ۔ہم سوئی گیس اور بجلی کے بلوں کو آگ نہیں لگائیں گے ۔ انہوں نے کہا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دھاندلی کے سوالوں کا جواب لے کر رہیں گے ۔