سینٹورس مال کےرہائشی منصوبےتاج ریزیڈینشیاکی لانچنگ 24 ستمبرکوطےپاگئی

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز/سٹاف رپورٹر) سردارگروپ آف کمپنیزکےصدراورسابق صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس خان نے”دی سینٹورس” کےرہائشی منصوبے “تاج ریذیڈنشیا” کولانچ کرنے کا اعلان کیا تو پراپرٹی سے منسلک کمپنیوں اور صارفین نے اس منصوبے کو خوش دلی سے ویلکم کیا تھا کیونکہ پراپرٹی مارکیٹ میں سب کو انتظار تھا کہ منصوبے کی لانچنگ کب ہو گی اور اس میں سرمایہ کاری کیلیے تفصیلات کب سامنے آئیں گی۔ ۔

سردارتنویرالیاس نے سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے رہائشی منصوبے تاج ریذیڈنشیاکو 24 ستمبرکولانچ کرینگے۔ جس کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

گذشتہ دنوں سردار تنویر الیاس خان نے منصوبے کے دورے کے دوران منیجمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ اس منصوبے کو جلدلانچ کیا جا سکے۔ تاج ریزیڈنشیاء کی انتظامیہ کے مطابق یہ منصوبہ بھی سینٹورس کی طرح لینڈ مارک منصوبہ ثابت ہوگا جس میں ابتدائی طورپرسڑکیں۔ مارکیٹ۔ پارک​۔ گراونڈ۔مسجد سمیت دیگر ضروری تعمیراتی معاملات نمٹانے کیلئے دوشفٹوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ لانچنگ سے قبل ہی روایت سے ہٹ کر اس منصوبے میں تعمیراتی کام کئے جارہےہیں تاکہ جب اسے خریداروں کیلئے بہتر انداز میں پیش کیا جائے تو وہ سرمایہ کاری کیلئے من پسند پلاٹ خریدیں یافوری طورپر اپنامکان تعمیر کرنا شروع کردیں۔ بتایاجارہ​ا ہے کہ کسی بھی رہائشی سوسائٹی کی طرح تاج ریذیڈنشیاء میں بھی ہرطرح کی بنیادی سہولیات کیساتھ اس منصوبےکولینڈمار​ک منصوبہ بنانے کیلئےماہرین کی ٹیم کام کررہی ہے۔ تاج ریذیڈنشیاء مختلف خصوصیات کے پیش نظر سرمایہ کاری کیلئےبہترین منصوبہ قرار دیا جاتا ہے۔

یادرہے کہ تاج ریذیڈنشیاء راولپنڈی اوراسلام آبادکےسنگم پرواقع ہے۔ یہ منصوبہ سی ڈی اے کے سیکٹر جی 14 کےبالکل سامنے آرڈی اے کی حدود میں ہے۔تاج ریذیڈنشیاء اور سی ڈی اے کے درمیان موجود سڑک نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو جانےوالی اہم شاہراہ ہے جو زیر تعمیرہےنیز یہ کہ نیوایئرپورٹ سمیت جڑواں شہروں کے تمام اہم سرکاری دفاتر اورکمرشل مراکز تاج ریذیڈنشیاء سے صرف دس سے بیس منٹ کی مسافت پر ہونگے۔

منصوبے کے اعلان کے بعد اوورسیز پاکستانیوں سمیت چاروں صوبوں اور آزادکشمیر و گلگت بلتستان بھر سے سرمایہ کاروں اور صارفین نے اس منصوبے میں خریداری کیلیے دلچسپی لینا شروع کر دی تھی اب جبکہ اس منصوبہ کا باضابطہ افتتاح 24 ستمبر کو ہونے جارہا ہے تو صارفین بھی مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔ منتظمین نے سرمایہ کاروں اور شہریوں کو افتتاحی تقریب میں مدعو بھی کیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: