Pakistan

رمیز راجہ نےقومی ٹیم کوبھارت کیخلاف کامیابی کےلیےراز بتا دیا

دبئی (سٹیٹ ویوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف اہم ترین میچ سے پہلے ہی قومی ٹیم کو وہ راز بتا دیا ہے کہ اگر اس پر عمل کر لیا گیا تو پھر روائتی حریف کیخلاف ہر صورت جیت ملے گی۔

رمیز راجہ نے نجی ٹی وی کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی بہت مرتبہ یہ بات کہہ چکا ہوں کہ اگر بھارت کیخلاف اچھا کھیلیں اور پھر فارم اچھی نہ رہے تو ایک سال تک پرفارم کرنے پر بھی لوگ معاف کر دیتے ہیں کیونکہ وہ ایک میچ کی کارکردگی سالوں تک یاد رہتی ہے۔ لہٰذا کھلاڑیوں کے پاس ہیرو بننے کا اہم موقع ہے اور یہ ایک بڑا مقابلہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میچ کوئی سا بھی ہو، کھلاڑیوں پر دباﺅ تو رہتا ہی ہے مگر بھارت کیخلاف دباﺅ کچھ زیادہ ہو جاتا ہے مگر اس ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم کو بھی اہم مل رہی ہے حالانکہ اس سے پہلے کسی ٹورنامنٹ میں پاک، بھارت میچ سے پہلے پاکستان کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سپن باﺅلنگ ڈیپارٹمنٹ دوسری ٹیموں کے مقابلے میں کمزور ہے کیونکہ سب کے پاس 2,2 ریگولر سپنرز ہیں جبکہ ہمارے پاس ایک ہے۔ دبئی کی وکٹ بہت پرانی ہے اور پھر موسم بھی شدید گرم ہے جس کے باعث گیند سوئنگ نہیں ہو گی اور صرف سپن ہو گی، میچ جیتنے کیلئے فاسٹ باﺅلرز کو نئی گیند سے وکٹیں لینا ہوں گی اور سپنرز کو بھی بہترین کارکردگی دکھانا ہو گی، قومی ٹیم نے پوری جان لگائی تو میچ جیت سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:
عمران خان کی پاک بھارت ٹاکرے میں اسٹیڈیم آمد متوقع

ٹکٹوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ واحد میچ ہے جس کی ٹکٹیں حاصل کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ بھی کوشش کر رہی ہے اور ایسا اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے، میرے پاس بھی کوئی ٹکٹ نہیں ہے اور ناظرین سے کہنا چاہتا ہوں کہ ٹکٹ کے حصول کیلئے میرے پاس نہ آئیں۔