اورسیز پاکستانیوں کو عمران خان پر مکمل اعتماد ہے، شریف عباسی

لندن (رپورٹ شیراز خان )آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے اٹلی کے صدر شریف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر کے لئے جو فنڈز اکٹھا کرنے کی اپیل کی ہے اس کا اٹلی اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے اور پاکستانی بھرپور فنڈز دے رہے ہیں

شریف عباسی نے کہا کہ اورسیزز میں مقیم پاکستانی عمران خان پر بھروسہ اور اعتماد کرتے ہیں کہ عمران خان نے پہلے نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم ہسپتال قائم کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ امانت میں خیانت نہیں کرتے شریف عباسی نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ اگر یورپ کا دورہ کریں تو زیادہ سے زیادہ فنڈز اکھٹے ہو سکتے ہیں