حلقہ غربی باغ کی تعمیروترقی کیلئے راجہ راشد امیدکی کرن بن گئے

دبئی(سٹیٹ ویوز)پاکستان تحریک انصاف یواےای کے متحرک نوجوان راجہ وسیم عزیز نے کہا ہے کہ راجہ راشد علی خان حلقہ غربی باغ کے عوام کے لیے امید کی کرن ہیں نئے پاکستان کے بعد نئے کشمیر کی بنیاد راجہ راشد علی خان اور ان جیسے نوجوان ہی رکھیں گے حلقہ غربی کے نوجوان راجہ راشد کے ساتھ ہیں وہ وقت دور نہیں جب استحصالی ٹولہ گھرجائے گا راجہ راشد علی حلقہ غربی کے نوجوانوں کی دھڑکن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجہ راشد علی خان نے دن رات کام کرکے اوورسیز میں پی ٹی آئی کو مضبوط و منظم کر دیا ہے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے پر راجہ راشد علی مبارک باد کے مستحق ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب آزاد کشمیر میں بھی کرپٹ ٹولے کا خاتمہ ہو گا اور میرٹ کا بول بالا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے آزاد کشمیر کے لوگوں کے پاس اب تبدیلی کے سوا کوئی آپشن نہیں فرسودہ نظام کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ عوام تبدیلی کا ساتھ دیں۔
مزیدپڑھیں: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی گلف راجہ راشد علی کی جانب سے ایڈیٹر سٹیٹ ویوز سید خالد گردیزی کے اعزاز میں عشائیہ