ترکی : سڑک کنارے بم دھماکہ، 7 فوجی شہید،3 زخمی

انقرہ(سٹیٹ ویوز) بطمان صوبے میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 7ترک فوجی شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی

صوبے بطمان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7 ترک فوجی شہیدجب کہ 3 زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

گورنر بطمان کے آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، حکام نے ترک فوجیوں پر بم دھماکے کو کرد باغیوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔دھماکے کے بعد ترک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے

علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب ترک فوج کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں ترک باغیوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے نتیجے میں 13 باغی مارے گئے۔