مالدار افراد کی فہرست: جیف بیزوس نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن(سٹیٹ ویوز) آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے مالک جیب بیزوس نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی جریدے فوربز نے امریکا کے 400 امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 160 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ جیف بیزوس دنیا کے امیرترین فرد بن گئے اور یوں 24 سال سے مالدار ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے بل گیٹس دوسرے نمبر پر آگئے۔

ایمازون کے مالک جیف بیزوس 160 ارب ڈالرز کے ساتھ نہ صرف دولت مند ترین امریکی بن گئے بلکہ 100 ارب ڈالر سے زائد دولت رکھنے والے پہلے امریکی بھی ہیں جبکہ بل گیٹس 97 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
امیرترین افراد کی فہرست میں وارن بفٹ کا تیسرا نمبر ہے اس کے اثاثوں کی مالیت 88.3 ارب ڈالر ہے

اور فیس کے بانی مارک زکربرگ کا چوتھا نمبر ہے، ان کے اثاثوں کی مالیت61ارب ڈالر ہے جبکہ لیری ایلیسن 58.4ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔فہرست میں لیری کیچ چھٹے، چارلیس کوچ ساتویں، ڈیوڈ کوچ اُٹھویں، سرگئی برن نوے، اور مائیکل بلومبرگ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔