روسی میزائل دفاعی نظام کی شام میں تنصیب اسرائیل کےلیےخطرہ قرار

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیل کے توانائی کے وزیر یوفال اشٹائنٹز نے اعتراف کیا ہے کہ روس کی جانب سے ایس 300 سسٹم کی شام میں تنصیب ہمارے لیے ایک مسئلہ ہے

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امریکیوں کے لیے بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ یہ سسٹم یقیناًہمارے لیے امور کو مشکل تر بنا دے گا اور اس کے حل تک پہنچنا ضروری ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر نے واضح کیا کہ ایس 300 سسٹم کی خصوصی ٹیکنا لوجی گزری دہائیوں کی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ اسرائیل شام میں ایران کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گا اور اس سسٹم سے سامنے آنے والے چیلنجوں پر قابو پا لے گا۔ انہوں نے کہاکہ امریکی فوج ایس 300 سسٹم کی صلاحیت سے واقف ہے۔

مزید پڑھیں:
شام کوروسی میزائل سسٹم کی فراہمی پرامریکی جنرل سیخ پا ہوگئے