امریکی صدرنےدہشت گردی کےخلا ف نئی پالیسی کی منظوری دے دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف نئی پالیسی کی منظوری دے دی، نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کا پیچھا ان کے ذرائع تک کیا جائے گا، انسداد ہشت گردی کیلئے شراکت دار ممالک سے تعاون بھی بڑھایا جائے گا

غیرملکی خبررساں اداریے کے مشیر امریکی قومی سلامتی جان بولٹن نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شدت پسندی امریکا کیلئے سب سے بڑ ا خطرہ ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کے ذرائع نشانہ بنائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:
شام کوروسی میزائل سسٹم کی فراہمی پرامریکی جنرل سیخ پا ہوگئے

امریکی قومی سلامتی امور کے مشیر جان بولٹن نے کہا یہ نظریات کی جنگ ہے، کسی ایک تنظیم کی بجائے ہر سطح پر توجہ دی جائے گی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک اتحادی ممالک کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے جبکہ امریکی اداروں کو انسداد دہشت گردی کے نئے آلات سے مسلح کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:
روسی میزائل دفاعی نظام کی شام میں تنصیب اسرائیل کےلیےخطرہ قرار

رپورٹ کے مطابق نئی انسدادِ دہشتگردی پالیسی پر امریکی صدر ٹرمپ نے دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق اسلامی شدت پسندی امریکا کے لئے اندر اور باہر سب سے بڑا خطرہ ہے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی کہا کہ القاعدہ، داعش اور ایران کی پشت پناہی کرنیوالے دہشت گرد امریکا کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے حامی نیٹ ورکس کیخلاف تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔