نیاپاکستان ہاﺅسنگ پروگرام: نادراکی ویب سائٹ پرلوگ ٹوٹ پڑے

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز ہو گیاہے جس کی قیمت 250 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور یہ فارم نادراکی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب تک174 ممالک سے 2 لاکھ افرادنے ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی، ایک سکینڈمیں 10 ہزار ہٹس موصول ہو رہی ہیں۔ ترجمان کا کہناتھا کہ ویب سائٹ عارضی طور پرمتاثر ہوئی، پہلے گھنٹےمیں 62 ہزارفارم ڈاﺅن لوڈ ہوئےہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے”نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی” کے اعلان کے بعد رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری کردیا گیا ہے۔ فارمز22 اکتوبرسے 21 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے، پہلے مرحلہ میں 7 اضلاع میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آ باد شامل ہیں۔