shah mehmood

شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کےلیےوزیرخارجہ تاجکستان روانہ

اسلام‌ آباد (سٹیٹ ویوز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دو روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہو گئے.وزیرخارجہ دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے.

ایس سی او کی سربراہان حکومت کونسل کا 17واں اجلاس 11 اور 12 اکتوبر کو ہورہا ہے، جون 2017میں پاکستان کے مکمل رکن بننے کے بعد یہ سربراہان حکومت کونسل کا دوسرا اجلاس ہے. شاہ محمود اپنے خطاب میں علاقائی تعاون کیلئے وزیراعظم کے وژن سے شرکا کو آگاہ کریں گے.

ویڈیو دیکھیں:

وزیرخارجہ ملک اور خطے سے غربت کے خاتمے کے لئے ایس سی او کے ممکنہ کردار پر بات کریں گے. وزیرخارجہ رکن ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالیں گے. شاہ محمودقریشی حکومتی معاشی پالیسیوں کے بارے میں بھی آگاہ کرینگے. وزیرخارجہ خطے کو درپیش چیلنجزسے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت پر بھی زوردیں گے.

وزیر خارجہ مختلف ملکوں کے رہنماوں سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گےایس سی او کے 8مستقل اور 4 مبصر ملک رکن ہیں.سربراہ اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور ترقی کے امکانات پر بات چیت ہوگی. اجلاس میں تجارت ،معاشی تعاون اورعلاقائی معاشی روابط بھی زیرغورآئیں گے.