کراچی(سٹیٹ ویوز) کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی ۔بجلی بندش کے باعث کراچی کوپانی کی فراہمی بھی بند ہوگئی۔
ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے نارتھ کراچی،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباداورسرجانی کے گرڈاسٹیشن متاثر ہوئے جبکہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،یوپی سوسائٹی،نصرت بھٹوکالونی میں بھی بجلی بندہے ۔ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بڑے بریک ڈائون کی وجہ سے 20پمپنگ اسٹیشن بند ہو گئے۔
مزید پڑھیں:
وزراء کو جھٹکا، تحریک انصاف میں اکھاڑ پچھاڑکی تیاریاں
ترجمان کے الیکڑک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈکی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی۔اچانک سپلائی بندہونے سے مقامی سرکٹس میں ٹرپنگ آئی۔جزوی بحالی کاعمل شروع کیاجارہاہے۔