حریت رہنما الطاف بٹ نےبھارت کودہشتگردقراردیدیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) حریت رہنما الطاف بٹ نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر کلگام میں معصوم بچوں کا قتل عام دہشت گردی کی کھلی تصویر ہے۔

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ کلگام میں ۱۰ سالہ معصوم بچے کے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔‏ مظالم بھارتی درندوں کے ہاتھوں کشمیر میں انسانیت محفوظ نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی ظلم و تشدد کیا جارہا ہے۔ہسپتالوں میں زندہ لاشیں بھارتی جبر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حیرت ہے امن کے ٹھیکیدار اور عالمی قوتیں خاموش کیوں ہیں۔انہوں نے حکومت آزادکشمیرسے اپیل کی ہے کہ حکومت آزادکشمیرکل  ریاست بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کرے۔

مزید پڑھیں:
وزیراعظم آزادکشمیرنےمقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ کی کال دیدی