وزیراعظم آزادکشمیرنےمقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ کی کال دیدی

مظفر آباد (سٹیٹ ویوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، وزیراعظم آزادکشمیر نےکولگام واقعے پرآزادکشمیر بھر میں یوم سیاہ کی کال دیدی.

حریت قیادت کی اپیل پر آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوآرٹرزمیں سوموار22 اکتوبرکو بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی. یوم سیاہ کی کال دیتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکا کہنا تھاکہ مقبوضہ وادی میں جو کچھ ہوا اس پر دل بہت دکھی ہے ، کشمیریوں کا خون اتنا سستا نہیں اقوام متحدہ عالمی ادارے نوٹس لیں. مقبوضہ کشمیر میں معصوموں کے قتل عام میں ملوث فوج دہشت گردہے. آزادکشمیر کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں سے اظہاریکجہتی کریں گے.

مزید پڑھیں:
حریت کانفرنس کےسیکریٹری اطلاعات نےکشمیریوں کاقتل عام رکوانےکیلئےپاکستان سےمددطلب کرلی

حریت رہنما الطاف بٹ نےبھارت کودہشتگردقراردیدیا