صدرآزادکشمیراور وزیر مملکت برائےداخلہ شہر یارآفریدی کی اہم ملاقات

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے منگل کے روز وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے ملاقات کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور وہاں جاری بھارت کے ظلم و ستم سے آگاہ کیا ۔

صدر سردار مسعود خان نے شہر یار خان آفریدی کو آزادکشمیر کا دورہ کرنے اور ریاست کی مختلف جامعات میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرنے کی دعوت دی تاکہ نئی نسل کو ملک کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متحرک کرنے اور انہیں درست سمت کی طرف رہنمائی کی جائے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط و مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے۔ اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان میں استحکام پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی تحریک آزادی ہر قسم کی سیاست سے با لاتر ہے جس کی حمایت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔