ہائیکورٹ نےکیپٹن(ر)صفدرکی حفاظتی ضمانت منظورکرلی

لاہور(سٹیٹ ویوز) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 دنوں کیلیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ نیب خیبرپختون خوا نے ان کے موکل صفدر کی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں الزامات کا ذکر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:
ملک کی خاطر پیپلزپارٹی کےساتھ چلنے کےلئے تیار ہیں: حمزہ شہباز

وکیل نے نشاندہی کی کہ نیب کے نوٹسز واضح نہیں ہیں اور یہ معلوم نہیں ہورہا ہے کہ صفدر کو کن الزامات میں‌ بلایا گیا ہے، وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیشی پر گرفتار کرلے گا۔ وکیل نے استدعا کی ان کے موکل کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے نیب کو گرفتاری سے روکا جائے جس پر ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست منظور کرلی اور پانچ، پانچ لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔