آزادحکومت کے71ویں یوم تاسیس کےموقع پروزیراعظم‌آزادکشمیرکا شہداء اورحریت پسندوں کوزبردست خراج تحسین

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز) آزادحکومت کے71ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا ہیکہ آج کے دن ہم ان کشمیری عوام کو نہیں بھول سکتے جو سات لاکھ بھارتی فوج کے سامنے نہتے ڈٹے ہوئے ہیں، میری حکومت کی پہلی ترجیح کشمیر ہے.آج کے دن مقبوضہ وادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں.

آزادکشمیر کو ڈوگرہ استبداد سے نجات دلانے والے حریت پسندوں کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم‌آزادکشمیرنے کہا کہ
پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو کشمیریوں کی حمایت کرتا ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے آئیں سب مل کر عہد کریں کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے.

مزید پڑھیں:
پیغام : راجہ محمد فاروق حیدرخان وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر

مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ظلم و ستم کی شدید الفاط میں مزمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے. کشمیریوں نے اپنی منزل پاکستان ہمیشہ کے لیے متعین کررکھی ہے.ہندوستان پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے ہم نے اسے ناکام بنانا ہے.

حکومت پاکستان اوراس کے زعماء ایسے بیانات سے گریزکریں جس سے بھارت کو کشمیریوں کی توہین کے حوالے سے پروپیگنڈا کا موقع ملے ہو. اس موقع پر انھوں نےنوجوانوں کو تحریک آزادی کشمیر کےبارے میں سوشل میڈیا پر اپنا کردارادا کرنے پر بھی زور دیا.