بینظیربھٹوکی یادمیں پی پی پی عرب امارات نوسال بعد بھی غمگین

دبئی(سٹیٹ ویوز)پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے زیراہتمام یہاں سابق وزیراعظم پاکستان اورپیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن محترمہ بینظیربھٹو شہید کی نویں برسی منائی گئی جس میں سابق مشیرآزادحکومت اور بینظیر بھٹوکےقریبی ساتھی سردارجاویدیعقوب۔اکرم فاروقی۔حاجی نواز۔سیدسجاد شاہ۔پرنس اقبال اور دیگر رہنماؤں نےشرکت کی۔اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئےبی بی شہید اور ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کیلئےخدمات اورقربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ بھٹو خاندان پاکستان کی سیاست میں ایک فلسفے کی حثیت رکھتاہے اوراس فلسفے کے تحت اب بلاول بھٹوزرداری بھٹوز کےمشن کوآگےبڑھارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی بی نے درست کہاتھاکہ پاکستان کو ملا ملٹری اتحاد انتہاپسندی اوردہشتگردی کی جانب دھکیل رہا ہے۔ہم نےاپنی آنکھوں سے بی بی کو اسکا شکارہوتے دیکھا اورپاکستان سمیت پاکستانی عوام کو اسکا شکارہوتےدیکھ رہےہیں۔مقررین نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹوکےقاتل گرفتارہونےچاہیں اورانکےقتل کےمقدمہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائےبناء ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نےکہاکہ بھٹوز کو ملک وملت کیلئےجن بڑےمقاصد پرچلنےکی پاداش میں ماراگیا ان مقاصد کے حصول کے بغیرپاکستان کوترقی کی منازل کی جانب گامزن نہیں کیا جا سکتا۔مقررین نے کہاکہ نوسال گذرنےکےباوجود ہم آج بھی غمگین ہیں اورمحنت کش کےپاکستان کو بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں