CPEC

چین نےسی پیک منصوبوں پر14فیصد سودکی خبروں کومستردکردیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) چین کے نائب سفیر یاو زنگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر 14 فیصد سودکی خبریں جھوٹ کاپلندہ ہیں۔ سی پیک منصوبوں سے پاکستان کی ترقی کی شرح 5.79 فیصدپرپہنچ چکی ہے۔پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دیا گیا جبکہ پاکستان کا کل بیرونی قرض 95 ارب ڈالر ہے۔چین کاقرض پاکستان پرواجب الادا قرض کا 6.3 فیصدہے جبکہ پاکستان کیلئے قرض کی واپسی کاوقت 15 سے 20 سال ہے۔

سی پیک منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے چین کے نائب سفیریاو زنگ نے کہا کہ سی پیک کے ابتدائی منصوبے 2019کے اوائل میں مکمل ہوجائیں گے۔چینی صدر کے دورے میں 70 معاہدے ہوئے، 30 سی پیک سے متعلق تھے۔ابتدائی 22 منصوبوں میں 10 مکمل، 12 زیرالتواہیں۔12 منصوبوں میں قراقرم ہائی وے فیز 2،ڈرائی پورٹ،کراچی لاہورموٹروے شامل ہے۔چینی نائب سفیر نے کہاکہ گوادرمیں شاہراہیں، فری زون، اسکولزتعمیرکررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:
پاکستانی آرٹسٹ کا شاہکارکروڑوں روپےمیں فروخت

ان کا کہنا تھا کہ تھرمیں 330 میگاواٹ کے 2 پاورپلانٹس بھی شامل ہیں۔کراچی لاہور موٹروے، اورنج لائن کیلئے آسان شرائط پرقرض دیاگیا۔۔سی پیک کے 22 منصوبوں میں 75 ہزارافراد کو براہ راست روزگار میسر آیا۔سی پیک سے 12 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔