پاکستان مسئلہ کشمیر حل اوربھارتی مظالم روکنے کیلئےکردار ادا کرے،ملک اللہ دتہ

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن یورپملک اللہ دتہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کشمیر کے مسئلے کو انٹرنیشنل فورمز پر نہ صرف اجاگر کرے بلکہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے بھارت سے مذاکرات کےلئے دبائوڈالے۔

اوسیزز پاکستانی پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کو مراعات فراہم کرے۔ پی آئی آے کی سروس کو بہتر بنایا جائے۔ گرمیوں کی چھٹیاں میں کرائے کی قیمت کو بے حد مہنگا کیا جاتا ہے کرائےکنٹرول کئے جائیں۔۔میرپور آزادکشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کیا جائے۔

دہری شہریت والوں کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔اورسیزز پاکستانیوں کی قابلیت سے فائدہ اٹھایا جائے۔