سعد رفیق کا شیخ رشید سےاسمبلی فورم پرنمٹنےکا اعلان

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہاہے کہ میں وزیر ریلوے شیخ رشید سے دودوہاتھ نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ ان کی مدد کرنا چاہتا تھا لیکن اب وہ جس کا طرح کی باتیں کررہے ، اس پر قومی اسمبلی میں ان کا انتظار کررہاہوں ، اس کا جواب قومی اسمبلی میں دوں گا ۔

سعد رفیق نے کہا کہ میں کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور میں بھی لوکل ٹرین چلا سکتا تھا ۔ یہ ٹرین نقصان میں اضافہ کرے گی ۔ شیخ رشید نے جتنی بھی ٹرینیں چلائی ہیں وہ نقصان میں جائیں گی ۔ شیخ رشید جوباتیں کرتے ہیں ان کا سر پیر نہیں ہے ، میں شیخ رشید سے دودوہاتھ نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ ان کی مدد کرنا چاہتا تھا لیکن جیسی باتیں وہ کررہے ہیں ، ان کا جواب دینا پڑ ے گا اور میں اس کاجواب ان کو قومی اسمبلی میں دوں گا ، میں قومی اسمبلی میں شیخ رشید کا انتظار کررہاہوں۔