Rangers

شہرقائد میں رینجرز کی بڑی کاروائی

کراچی (سٹیٹ ویوز) کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں سعودآباد،گلشن معمار،بلوچ کالونی،مبینہ ٹاؤن،بغدادی میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 7ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست ملزموں سے اسلحہ اورمسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے ، ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

مزید پڑھیں:
پاک بحریہ کا جنگی مشقوں کےدوران میزائل فائرنگ کا شاندارمظاہرہ