آزاد کشمیرسے تعلق رکھنے والے خالد بن مجید سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پاکستان مقرر

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی منگ سے تعلق رکھنے والے خالد بن مجید کوسیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پاکستان مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن جاری ہوتےہی خالد بن مجید اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔ خالد بن مجید نے ہلالِ احمر پاکستان کو 2004ء میں بحیثیت پرنسپل انفارمیشن آفیسر جوائن کیا تھا۔ انہیں چین، ملائشیاء، کینیا، جاپان، کوریا، قطر، فلپائن، جنیواسمیت متعدد ممالک میں پاکستان اور ہلالِ احمر کی نمائندگی کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

خالد بن مجید ملکی اور عالمی سطح پر متعدد تربیتی کورسز میں شرکت کرکے پیشہ وارانہ تربیت کے حامل ہیں۔ انہیں عملی صحافت کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے۔ عالمی تعلقات عامہ اور ملکی سیاسی، سماجی و معاشی صورتحال پر اِن کے تجزیے اور کالم تواتر سے ذرائع ابلاغ میں شائع ہورہے ہیں۔اہلیان کشمیر نے خالد بن مجید کو سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پاکستان بننے پر مبارکباد دی ہے۔