سابق صدرآصف زرداری بھی منظوروساں کےخواب بیان کرنےلگے

خیر پور(سٹیٹ ویوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ابھی تک اپوزیشن کے موڈ میں ہے ،نوازشریف اور مریم شاید حالات ٹھنڈے کررہے ہیں،جمہوریت کی کمزوریاں ہیں لیکن پھر بھی اپوزیشن سے بہتر ہے ، منظور وسان کا خواب کہتاہے کہ حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے،وسان صاحب کا خواب کہتاہے کہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کریگی،کوئی بیوروکریٹ موجودہ حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں۔

خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے اصل مظاہرین کے ساتھ این آراوکرلیاہے جبکہ حکومت غریب مظاہرین کوپکڑرہی ہے۔اب یہ 1200 غریبوں کو پکڑیں گے جن کی تصویریں آئیں،مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی ہے، ان کی ساتھ این آر اوہوگیاہے ۔

سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کی طرح یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں،ہمیشہ یوٹرنز ہوتے ہیں، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے۔ ہماری حکومت نے کام کیا ہے، لوگوں کی زمینوں کے پیسے دیے ہیں،عوام پریشان ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے۔بھاشا ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ ہم نے بنائی،بھاشا ڈیم سب کی سوچ میں ہے۔