وزیراعظم نےوزراء اورمشیروں پرپابندی عائد کردی

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا اوراسی تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے انہوں نے وزراء کے یبرون ملک علاج پرپابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعظم کےزیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران عمران خان نے حکم جاری کرتے ہوئےکہا کہ کوئی بھی وزیر ، مشیر اور معاونین حکومت کے خرچ پر علاج کیلئے بیرون ملک نہیں جاسکتے ہیں اور یہ فوری طور پر نافذ لعمل ہے ۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے، جس میں یہ واضح کیا گیاہے کہ اس حکم کا اطلاق مختلف وازارتوں کے سیکریٹریز اور ڈویژنل انچارج پر بھی ہو گا ۔

مزید پڑھیں:
وزیراعظم نےاپوزیشن کوساتھ ملانےکی ٹھان لی

یاد رہے کہ اس سے قبل 24 اگست کو وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کفایت شعاری اور سادگی اپنانے کے حوالے سے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا تھا جس میں اضافی سرکاری گاڑیوں کااستعمال بھی شامل تھا ۔