ربیع الاول کا چاندنظرنہیں آیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) ربیع الاول کا چاندنظرنہیں آیا، یکم ربیع الاول10نومبرکوہوگی ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیاہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الاول 10نومبر کو ہوگی اور فرزندان اسلام 21نومبر کو عید میلاد النبی ﷺ منائیں گے ۔

واضح رہے کہ اس دفعہ حکومتی سرپرستی میں عید میلاد النبی ﷺ منانے کا اعلان کیا گیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی جانب بے 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔