آئی ایم ایف کےنئےمطالبےنےحکومت کومشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے کہاہے کہ بجلی کے بلوں کی مکمل وصول کی جائے ، بجلی کی تقسیم میں اصلاحات اور سبسڈی کو ختم کیا جائے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد اور پاور ڈویژن کے درمیان مذاکرات ہوئے جن میں آئی ایم ایف کے وفد کو ٹیرف ، ریکوری اور لائن لاسز پر بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر آئی ایم ایف نے توانائی اصلاحات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 14نکاتی اصلاحاتی پروگرام پر اتفاق ہوا تھا لیکن سابق حکومت نے 14نکاتی اصلاحاتی پروگرام پر عمل در آمد نہیں کیا ۔ وفد نے نیا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں کی مکمل وصولی کی جائے اور بجلی کی تقسیم میں اصلاحات اور سبسڈی ختم کی جائے ۔