حکومتی ہاوسنگ سکیم کا بوریا بسترگول، نیا دعویٰ سامنےآگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت اب گھر بنانے دعوﺅں سے جان چھڑا رہی ہے ، حکومت وہ کام کرے جوحقیقت سے میل کھاتا ہو۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت جتنے دعوے کرتی رہی ہے اور سودن کا جو پروگرام بنایا تھا کہ ایک کروڑ ملازمتیں دےںگے، پتہ نہیں کیسے دیں گے اور اب گھر بنانے سے جان چھڑانے کی کوششیں ہور ہی ہے ، ان کے تمام دعوے غلط ثابت ہوچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:
آئی ایم ایف کےنئےمطالبےنےحکومت کومشکل میں ڈال دیا

انہوں نے کہا کہ حکومت اب اپنے دعوﺅں سے جان چھڑا رہی ہے ، وزیر اعظم نے دھرنے کرنیوالوں کوفسادی کہا تھا لیکن اب ان سے معاہدہ کرنے کا مطلب اس سارے عمل کوتسلیم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت وہ کام کرے جوحقیقت سے میل کھاتا ہو، حکومت اس راستے پر زیادہ دیر نہیں چل سکتی ۔