خاوندکےہاتھوں فائرنگ سےزخمی خاتون کےورثاءنےاعلیٰ حکام کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

میرپور(سٹیٹ ویوز) خاوند کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہونے والی خدیجہ بی بی کے بھائی نے پولیس کی جانب سے ملزم کی 20 روز سے زائد گزر جانے پرعدم گرفتاری اور ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پرانکی بہن اور بھانجے کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر شعیب دستگیر کو تحریری درخواست بھجوا دی.

خدیجہ کے بھائی کی انسپکٹر جنرل پولیس کو بھجوائی گئی تحریری درخواست میں موقف اپنایا گیا ہیکہ ہمیں ہماری بہن یا بھانجے کو کچھ ہوا اسکے ذمہ دار ایس ایس پی ضلع میرپور ہوں گے کیونکہ اب تک ملزم آزاد گھوم رہا ہے اور سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ ایس ایس پی ضلع میرپور اس معاملے کی سنگینی کو سمجھ نہیں رہے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ملزم کی گرفتاری کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس آفس ذرائع کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد ایس ایس پی ضلع میرپور سے اب تک تفتیش اور واقعات بارے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور کیس کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں.

درخوست کا عکس: