سندھ میں بھی پولیس اہلکاروں کی وردی تبدیل کرنےکافیصلہ

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) سندھ پولیس بھی پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چل پڑی ہے، سندھ میں بھی پولیس اہلکاروں کی وردی تبدیل کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے بھی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز نے یونیفارم کے نئے آٹھ سے دس نمونے آئی جی سندھ کے سامنے پیش کیے ۔ پولیس اہلکاروں نے مختلف رنگوں کے انتہائی خوبصورت یونیفارمز آئی جی کو پہن کر دکھائے تاہم حتمی رنگ کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ شہبازشریف کے دورے حکومت میں پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرتے ہوئے گہرے سبز رنگ کا کر دیا گیا تھا جو کہ انتہائی خوبصورت اور عوام دوست نظر آ تاہے ۔

ویڈیو دیکھیں: