Sajjal Ali

سجل علی نے زندگی کی نئی شروعات کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈسک) مزاحیہ ڈرامہ “نادانیاں” میں ایک چھوٹے سے رول سے کیرئیر شروع کر کے پاکستان شوبز انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی  اداکارہ سجل علی نے بھی شادی کرنے کافیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق ٹی وی کی خوبرو اداکارہ سجل علی کو بھی اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیاہے او ر وہ اگلے سال شادی کرلیں گی ۔ سجل علی کے ہونے والے شوہرکا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے اور سجل علی ان کے ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام بھی کرچکی ہیں