چینی قونصلیٹ میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،پی ٹی آئی یو اے ای

دبئی(سٹیٹ ویوز) تحریک انصاف یو اے ای کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ دہشتگردانہ حملے بزدلنہ اور ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔

تحریک انصاف یو اے ای کے رہنما جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی دبئی شاہد خان اور متحرک یوتھ ورکر زوہیب خان نے اپنے بیان میں کہا چینی قونصلیٹ پر ہونیوالے دہشتگرد حملے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اور گھنائونے حملے شہر کا امن خراب کرنے کی ناکام سازش ہے۔

پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کیلئےاس طرح کے گھناونے کھیل رچائے جارہے ہیں۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی دبئی محمد شاہد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنے فرائض نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔اللہ پاک انکی بخشش کرے اور درجات کو بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا ء فرمائے اور زخمی افراد کو جلد صحتیابی نصیب کیلئے دعا گو ہیں۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی دبئی محمد شاہد خان نے حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے واقعے کی ازسر نو تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔