نجی نیوز چینل کا رپورٹر ڈاکوراج کا شکار بن گیا

اوکاڑہ (رانا آصف،سٹیٹ ویوز) اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپورمیں نجی نیوز چینل کا رپورٹردن دیہاڑے لٹ گیا۔

سجاد حیدرملک فیملی کے ہمراہ چونیاں جا رہاتھا کہ حجرہ کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔ ڈاکو 10 ہزار روپے نقدی 11 تولے طلائی زیور اسلحہ کے زور چھین کر فرارہو گئے۔ مقامی صحافتی برادری اور (DUJ) اوکاڑہ کے عہد یداران نے اس شرمناک واقع کی پر زور مذمت کی ہے اور آر پی او ساہیوال ڈویزن شارق کمال اور ڈی پی او اوکاڑہ اطہراسماعیل سے مطالبہ کیا ہے کےمجرمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جا ئے اور انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:
گورنرپنجاب کا ڈاکٹرطاہرالقادری کواسلام ، تعلیم اورسماجی شعبےمیں خدمات پرخراج تحسین