‎پی ٹی آئی یو اے ای کی قیادت کی ذوالقرنین علی خان کوعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد

دبئی (سٹیٹ ویوز) ‎پی ٹی آئی یو اے ای کی قیادت نے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی مشرق وسطی، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن پاکستان ذوالقرنین علی خان کوعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دی.

اجلاس میں خلیج میں اقلیتوں کے سربراہ جان قادر ، شاہ سوار حسین اور صدر پی ٹی آئی مڈ لینڈز برطانیہ عابد زمان سمیت دیگر عہدے داران نے شرکت کی. اس موقع پر ‎وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

مزید پڑھیں:
وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈا پورکی مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کی نئی لہرکی شدید مذمت

ذوالقرنین علی خان نے متحدہ عرب امارات مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 1 ممبر سے بڑھتا کر تین کردی۔ ذوالقرنین علی خان نےکہا ہیکہ بیرون ملک پاکستانیوں خصوصی پیکیجز میں ون ونڈو آپریشن اور پینشن سکیم متعارف کرائی جائی گی.
‎15000 یوٹیلٹی اسٹورز کی توسیع اور جامع منصوبہ بندی سے 2 شفٹوں سے 100٪ روزگار بڑھے گا.

مزید پڑھیں:
انیل مسرت شوکت خانم ہسپتال اورتحریک انصاف پرپیسےخرچ کرنےکا مقصد سامنےلےآئے

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی شناخت کو ایک صنعتی ریاست کی حیثیت میں بحال کرکے چھوٹی صنعتوں کیلے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنایا جائے گا. اجلاس کے اختتام پر چوہدری پرویز افضل اور چوہدری عبید اللہ کے والدین کیلیے دعائے معفرت بھی کی گئی.