Shah Gulam Qadir

گلگت بلتستان ایشوپرشاہ غلام قادرنےحکومت پاکستان کوآئینہ دکھادیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) سپیکرقانون سازاسمبلی اورمسلم لیگ آزادکشمیرکےجنرل سیکریٹری شاہ غلام قادر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کی منظوری دینے کےاقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان ملک میں نافذالعمل آئین کے آرٹیکل ون کو تبدیل نہ کریں۔

یہ حساس ایشو ہے۔جی۔بی کا سٹیٹس بدلنے سے کشمیر پرنہ صرف پاکستان کے موقف کی نفی ہوگی بلکہ تنازعہ کشمیرکوبھی نقصان ہوگا اوربھارت اس اقدام کا فائدہ اٹھا کراپنے آئین میں تبدیلی کرکے مقبوضہ کشمیر کواپنے آئین کاحصہ بنادےگا۔ شاہ غلام قادرکا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو زیادہ سے زیادہ آئینی اختیارات دیئے جائیں لیکن وہ اختیارات تنازعہ کشمیرپر اثرانداز ہونے والے اقدام کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس علاقے کے آئینی اور سیاسی حقوق کی بنیاد پر مشاورت کے ساتھ ہوناچاہیے۔

مزید پڑھیں:
چوہدری طارق فاروق نےگلگت بلتستان ایشو پرعمران خان کےفیصلےکی مخالفت کردی