skardu

سکردوکے عوام کابڑامطالبہ پورا،شہرکی سکیورٹی کیلئے احسن اقدام

سکردو(سٹیٹ ویوز)ایس ایس پی آفس سکردومیں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل اشرف صداکی جانب سے سکردوشہرکے اندرجلوس کے راستوں کی نگرانی کیلئے 15لاکھ روپے کے سی سی ٹی وی کیمرا پراجیکٹ کا افتتاح کردیاگیا اس موقع پر رکن کونسل اشرف صدا،ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد اور ایس ایس پی سکروراجہ مرزاحسن نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر سی سی ٹی وی کیمروں کاافتتاح کیا۔

اشرف صدانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے این ڈی پی کے کے تحت سکردوکی سکیورٹی کیلئے15لاکھ روپے کا فنڈرکھا اوراسکا افتتاح بھی کردیا ہماری کوشش ہے کہ اس فنڈکوعوام کی فلاح وبہبودکیلئے استعمال کریں۔