Chillas

چلاس کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ،انتظامیہ کو وارننگ دیدی

چلاس (نیوزڈیسک)چلاس شہر میں بجلی کی اعصاب شکن لوڈشیڈنگ ،پانی کی قلت اور گندم کوٹہ میں مبینہ کٹوتی کیخلاف دیامر یوتھ ایکشن موومنٹ کے زیراہتمام چلاس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شہر اور اس کے مضافات سے ریلیوں کی شکل میں ہزاروں میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرپانی و بجلی کی فراہمی کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین نے انتظامیہ کو ڈیڈٖلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسائل کا فوری سدباب نہ کیا گیا تو سخت اقدام اٹھائیں گے۔