کپیٹل سمارٹ سٹی نے سمارٹ اقدام شروع کردیئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)کپیٹل سمال سٹی بنانے والی کمپنی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکےدرمیان یونیورسٹی کا بین الاقوامی کمپیس کپیٹل سمارٹ سٹی میں تعمیرکرنےکامعاہدہ ہوگیا جبکہ پہلا سگنیچرگالف کورس بنانے کیلئے بھی کام شروع کردیاگیا۔منگل کی شب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں چیف ڈپویلپمنٹ آفیسر لیوس فرنڈس نے پاکستان کے پہلے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ منصوبے کپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد میں کیپیٹل گالف، کنٹری کلب ، پوٹھوہار رینچز،ولاز اور اپارٹمنٹس بارے حاضرین کوبتایا۔

ڈپٹی جنرل منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز مجیب احمد خان نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیئے اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ساتھ کمپنی کابین الاقوامی کیمپس بنانےکےمعاہدے کااعلان کیا۔ بین الاقوامی گالف کورس آرکیٹکچر پیٹرہاراڈن اورمارک ای چپلسکی سمیت روبن ایونس نے گالف کورس کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ کپیٹل سمارٹ سٹی منصوبہ سی پیک روٹ پر واقع ہے اور اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ سے اس کی مسافت صرف7منٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں صرف 20سمارٹ سٹی موجود ہیں اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم پاکستان میں نیا سمارٹ سٹی بنا رہے ہیں۔ سمارٹ سٹی کا منصوبہ مجموعی طور پر50ہزار کنال سے زائد رقبہ پر محیط ہوگا۔ اس میں24ہزار کنال ہائوسنگ کے لیے مخصوص ہوگا۔ ابتدائی طور پر5مرلہ سے دو کنال کے پلاٹ دستیاب ہیں جبکہ5سے20کنال کے فارم ہائوسز کے لیے بھی اراضی دستیاب کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز بلاک سب سے پہلے لانچ کیا گیا ہے جس میں8بلاک ہیں جہاں سیکورٹی کا فول پروف انتظام کیا جا رہا ہے۔ سمارٹ سٹی میں سکول، کالجز، پوسٹ آفس، مساجد، ہسپتال وغیرہ400میٹر کے فاصلے پر ہوں گے۔ بلاکس کے درمیان جاکنگ ٹریک بنایا جا رہا ہے۔ تمام مقامات پر کیمرے نصب ہوں گے۔ کسی بھی لفٹ یا کسی بھی اور چیز کی خرابی کی صورت میں انتظامیہ کو فوراً خود بخود پتہ چل جائے گا اور بجلی 24گھنٹے بلاتعطل دستیاب ہوگی۔