وزیرخارجہ اورگورنرجی بی کی ملاقات میں گلگت بلتستان کوصوبےکادرجہ دینےبارےاہم پیش رفت

اسلام‌آباد (عثمان بھٹی/سٹیٹ ویوز) گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے. ملاقات میں گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے، سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے گورنر جی بی کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبائی حکومت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرے گی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کے معاملے کو کابینہ اجلاس کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے تا کہ اس علاقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ جلد از جلد پورا ہوسکے.

مزید پڑھیں:
حکومت پاکستان گلگت بلتستان کی بین الاقوامی حیثیت کو چھیڑنے سے گریز کرے، سردار عتیق احمد خان

مزید پڑھیں:
گلگت بلتستان ایشوپرشاہ غلام قادرنےحکومت پاکستان کوآئینہ دکھادیا

مزید پڑھیں:
وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پورنےآزادکشمیراورگلگت بلتستان کی ترقی کا راستہ دریافت کرلیا

مزید پڑھیں:
وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی ٹھان لی

مزید پڑھیں:
آزادکشمیراورعبوری صوبہ گلگت بلتستان ؟