ایرانی بندرگاہ چاہ بہارمیں خوفناک دھماکہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جنوبی بندرگاہ چاہ بہار کے شہری علاقے میں بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 19 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق چاہ بہار بندرگاہ کے شہر میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ سرکاری خبرایجنسی ارنا نے واقعے کو خود کش حملہ قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو ز اور تصاویر میں چا بہار بندرگاہ سے اٹھنے والے دھویں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں۔ایران کے غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گورنر جنرل چابہار رحمدل کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا۔