nayyar abbasi

نیئرشہزادعباسی نے آزادکشمیرمیں کرکٹ کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے عمران خان اورپی سی بی کوخط لکھ دیا

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) آزادکشمیر کے معروف کرکٹر ، پشاور زلمی آزادکشمیر کے کوآرڈینیٹر نیئر شہزاد عباسی نے کشمیری عوام کی طرف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کشمیر کی ٹیم کو شامل کرنے کے لیئےوزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو خطوط تحریر کر دیئے .

آزاد کشمیر ،مقبوضہ کشمیر گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام کی نمائندگی کے لیئے پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کی شامل ہونے سےکشمیر کا پاکستان سے رشتہ مزید مستحکم ہو جائے گا ،دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام کی جانب سے لکھے گئے کا خیر مقدم ۔ خط میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کہا گیا ہیکہ آزادکشمیر کی آبادی 44لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔جس میں بڑی تعداد نوجوان طبقے کی ہے۔کرکٹ آزادکشمیر کے نوجوانوں کا جنون ہے لیکن بدقسمتی سے تاحال حکومتوں کی جانب سے ان نوجوانوں کو کوئی مناسب پلیٹ فارم مہیا نہیں کیا گیا۔

کشمیری عوام کی بڑی تعدا دمڈل ایسٹ ،یورپ اور امریکہ میں مقیم ہے جو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرتی ہے ۔ خط میں مزید تحریر کیا گیا ہےکہ عمران خان کا ویژن تھا کہ علاقائی کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا اس ویژن کی تکمیل کیلئے ضروری ہے کہ پی ایس ایل میں آزادکشمیر کی ٹیم کو بھی بھر پور نمائندگی دی جائے اور پی ایس ایل کے میچ آزادکشمیر میں بھی منعقد کروائے جائیں۔میچز کے انعقاد اورپی ایس ایل میں آزادکشمیر کی ٹیم کو شامل کرنے سے پوری دنیا میں مثبت پیغام جائے گا ۔ کشمیری نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم نہ کرنا زیادتی ہو گی ۔ آزادکشمیر میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو پوری دنیا میں کاؤنٹی اور لیگز کھیل رہے ہیں اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف آزادکشمیر بلکہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کروا سکتے ہیں ۔