صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نےعوامی مسائل سے آگاہی بارے ہدایات جاری کر دیں

چکوال (سٹیٹ ویوز) صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نےمحکمہ جات ہدایات جاری کی ہیں کہ چکوال سمیت ملک بھر سے آنے والے تمام شہریوں کی خدمت میں کوئی کمی نہ رہے اوران کے مسائل بارے بروقت آگاہ کیا جائے۔

صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نےآج اتوار کے روزدن بھر چکوال کے عوام سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل بارے لائحہ عمل اپنے دفتری سٹاف کو سمجھایا انہوں نے اپنے دفتری سٹاف کو سختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ چکوال سمیت ملک بھر سے آنے والے تمام شہریوں کی خدمت میں کوئی کمی نہ رہے اوران کے مسائل بارے بروقت آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ سے بہت سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن پر بروقت عملدرآمد کیلئے باقاعدہ طور پر اقدامات کررہے ہیں تاکہ پنجاب بھر کے عوام کی شکایات بروقت پہنچ سکیں اور ان کے حل کیلئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔

مزید پڑھیں:
سپورٹس ایونٹ میں چکوال انتظامیہ کی سستی روی قابل مذمت ہے

انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے وفود سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اپنے دادا راجہ سرفراز علی خان کی تقاریر کا ریکارڈ نکلوا لیا ہے جس کا مرکزی ایجنڈا صحت اور تعلیم پر مشتمل ہے اور ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پنجاب اور بالخصوص حلقہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلانے میں اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ میرا دفتر چکوال میں ہر وقت کھلا رہے گا اور ہر اتوار کے دن میں حلقہ کے عوام کے درمیان موجود رہوں گا ۔