موسم سرما کی پہلی برفباری،پہاڑوں نے سفید چادر اڑھ لی، درجہ حرارت منفی تک گرگیا

سکردو(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر کے مختلف علاقوں ، باغ ، فارورڈ کہوٹہ، حویلی ، عباسپور،راولاکوٹ سمیت اسکردو شہر اور گردونواح میں آج موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہوئی ہے جس کے بعد پورے علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اسکردو میں آئندہ 24 گھنٹے برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 8 جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں ابھی آج علی الصبح موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا۔ملکہ کوہسار،سوات، مٹہ ، چترال ، استور سمیت کئی علاقے سردی اوربرفباری کی لپیٹ میں آگئے ، پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

گلیات نے مسلسل برفباری کے بعد سفید چادر اوڑگ لی ہے، مذکورہ علاقے میں 4 سے 5 انچ تک برف پڑچکی ہے۔

جبکہ سیاحوں کی بڑی تعداد نے برفانی علاقوں کا رخ کرلیا۔جی ڈی اے کی جانب سے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑی اضافی پیٹرول و دھاتی زنجیر ساتھ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔