جموں کشمیر لبریشن فرنٹ بیلجیئم نےانسانی حقوق کے عالمی دن پریورپی یونین کو آئینہ دکھا دیا

برسلز (سٹیٹ ویوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ بیلجیئم برانچ کے زیر انتظام برسلزمیں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرایک سمینار کا انعقاد کیا گیا

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرجےکےایل ایف بیلجئیم کے زیراہتمام برسلز میں ایک سیمینارکا انعقادکیا گیا۔جس میں یورپین پارلیمنٹ کے ہیومن ریسورسزڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سٹیفن،صحافی اوسکاغ بووے،کانسلر بغنارتونا،پروفیسرآمیدو کوناتے ،ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ بنوا آیں اور بیلجئیم سے جےکے ایل ایف کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

سمینار سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر نائب صدر یورپ زون شبیرجرال ،ممبر ڈپلومیٹک کمیٹی،سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بیلجیم برانچ ظہیر زاھد،اشفاق احمد قمرڈپٹی سیکریٹری یورپ زون اور دیگر نے سیمینار سے خطاب کیا ۔

سمینار میں جےکے ایل ایف کے ہنماؤںمممبر سپریم کونسل زاہد حسین ، وقاص الطاف، ڈاکٹر اشتیاق احمد، چوہدری شریف، ذوالقرنین حنیف، شیراز خان، ممتاز ملک، زین زاهد، شعیب، عبدالجبار اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

مقررین نے ریاست جموں وکشمیرمیں گذشتہ ستربرس سے جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اورنسل کشی پرتشویش کا اظہارکیا۔سمینار میں مقررین نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اقوام عالم کے سامنے پیش کیا ۔انسانی حقوق کے حوالے سےہونے والے اس سمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یورپی یونین جو خود کو انسانی حقوق کا چمپئن مانتا ہے کو کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیوں نظر نہیں آتی ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے یورپین یونین سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ بھارتی مقبوضہ میں ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے جو کشمیر میں ھونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو مانیٹر کرے اور واپس آکر یورپین پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرے۔