پنجاب حکومت کا ” بسنت” منانے کا فیصلہ

لاہور (سٹیٹ ویوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزردار نے بسنت کا تہوار بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بسنت کا تہوار بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت کے موقع پر کسی کو بھی کیمیکل زدہ ڈور استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ہیکہ عثمان بزدار اور پنجاب حکومت اس اہم فیصلے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔